Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

تھانہ کورال پولیس نے منشیات فروشی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

27
Spread the love

اسلام آباد:تھانہ کورال پولیس نےمنشیات فروشی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل حسن جہانگیر کی ہدایت پر ایس ایچ او شفقت فیض کی زیر نگرانی تھانہ کورال ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کر لی۔مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ کورال ایس ایچ او کا اس موقع پر کہنا تھاکہ منشیات فروشی کرنے والے عناصرقسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ یہ لوگ معاشرے کے لیے ناسور ہیں۔

اورانسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر کام کیا جائے گا۔قبضہ مافیا، منشیات فروشی، جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔