Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ریاست اور صحافت کے عنوان سے یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام

28
Spread the love

ریاست اور صحافت کے عنوان سے یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فورم کے عہدے داران اور سینئر مقامی صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر تھے ۔

تقریب کی صدارت صدر یونائیٹڈ میڈیا فورم امتیاز احمد نے کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری نورالحسن گجر نے ریاض میں پر خلوص مہمان نوازی پر تمام صحافی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تشخص کا احاطہ اس کی بنیادی اکائیوں کو زیرِ بحث لائے بغیر ناممکن ہےکسی بھی ریاست کی مضبوطی کا انحصار اُس کے مختلف اداروں کی مضبوطی پر ہوتاہے۔ ریاستی ادارے جتنے مضبوط، فعال اور قابل اعتماد ہوں ریاست بھی اتنی طاقتور اور باوقار گردانی جاتی ہے۔ کوئی بھی ریاست عمومی طور پر چار ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے ان میں مقننہ، انتظامیہ، عدلیہ اور صحافت نمایاں ہیں۔

جب تک ریاست کے یہ چاروں ستون عزت و وقار کے حامل رہیں تب تک اُس ملک کو بھی وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میں ریاض میں یونائیٹڈ میڈیا کو بلا تفریق صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب سے یونائیٹڈ میڈیا کے صدر امتیاز احمد ،اور سنئیر صحافی ملک ندیم شیر ،مبشر انوار ،ملک کامران ،وسیم خان ، زبیر خان بلوچ اور پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد نے شرکت کی اور ساٹ ، اور دیگر نے چوہدری نورالحسن گجر کو ویلکم کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہا کے ریاست اور صحافت اس وقت پاکستان میں نازک صورتحال سے گزر رہے ہیں

ایک طرف ملک میں جہاں معاشی حالاتِ خراب ہیں وہاں صحافتی اداروں میں بھی صحافی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ہمیں اپنی صحافت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط کرنا ہے اور ریاستی ادارے بھی صحافیوں کو اس وقت تقسیم نہ کریں اور انکے جائر حقوق کا خیال رکھیں اس وقت ہمارا ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس میں ہم سب کے لیے اتفاق و اتحاد بہت ضروری ہے ۔