Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اے ایف سی نے 2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کردی

26
Spread the love

ایشین فٹبال کنفیڈریشن ( اے ایف سی ) نے 2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے ایف سی کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے 2027 کا فٹبال ایشیاء کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کی گئی۔ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مطابق ’’ ایشیاء کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہونے والا ہے ‘‘ ۔یاد رہے کہ اے ایف سی اجلاس میں ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب نے ہی پیشکش کی تھی جبکہ بھارت پچھلے برس دستبردار ہوگیا تھا۔