Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

یوکرین کی جنگ دوسرے سال میں داخل ہوگئی

33
Spread the love

یوکرین کی جنگ دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ ر وسی صدر پوٹن یوکرین کو کچلنے کے حوالے سے اپنی فوج کی صلاحیت کے حوالے سے پر اعتماد ہیں۔

ولیم برنز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ روسی فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے گزشتہ نومبر میں اپنی ملاقات کے دوران تکبر اور غرور کے اشارے دئیے جو پوٹن کے اعتقادات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

پوٹن یوکرینیوں کو زیر کرنے کے لیے اور ہمارے یورپی اتحادیوں کو تھکا دینے کے لیے وقت لینے کا حربہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ سیاسی تھکن آخر کار وقوع پذیر ہوگی۔ولیم برنز نے کہا کہ ملاقات میں وہ لمحہ جب میں نے ناریشکن کو روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے نتائج سے خبردار کیا تھا بہت مایوس کن تھا۔

انہوں نے کہا میں روس کو پہنچنے والے نقصانات، حکمت عملی کی کوتاہیوں، اقتصادی نقصان اور بری شہرت کے باوجود جنگ جاری رکھنے کے لیے پوٹن کو جنگ کے لیے پرعزم سمجھتا ہوں۔ولیم برنز نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت پوٹن بہت پراعتماد ہیں کہ وہ یوکرین کو شکست دے سکتے ہیں، یوکرین کو بڑھتے ہوئے اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا