Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اداکارہ اشنا شاہ گولفر حمزہ امین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

28
Spread the love

اداکارہ اشنا شاہ گولفر حمزہ امین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں، انہیں مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ تو جاری ہے تو ساتھ ہی شادی کے موقع پر زیب تن کیے جانے والے لباس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کی جانب سے لباس بارے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اشنا شاہ نے تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اُشنا شاہ جیسے لوگوں نے ہماری ثقافت کو برباد کر دیا، جو لباس انہوں نے پہنا ،جو رقص کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی ۔

اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹوری میں تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے شادی کے جوڑے سے مسئلہ ہے، آپ کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، نہ آپ لوگوں نے میرے برائیڈل ڈریس کے پیسے دئیے، میرا جوڑا اور جیولری پاکستانی ہے، ہاں میرا آدھا دل آسٹرین ہے”۔واضح رہے اداکارہ اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے ان شادی کی تیاریاں جاری تھیں، اب اشنا اور حمزہ کا باضابطہ طور پر نکاح ہو چکا ہے۔