Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

انتظامیہ نے شہر میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

38
Spread the love

کوئٹہ: انتظامیہ نے شہر میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ  کے مطابق  دودھ دہی کی مہنگی فروخت پر کوئٹہ کے علاقے  جان محمد روڈ، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں  کی گئیں جس دوران گرفتار 53  دکانداروں کو ایک ماہ کیلئے جیل بھجوادیا گیا۔

ڈی سی کے مطابق گرفتارافراد میں 16 ڈیری فارمز مالکان اور 37 دکاندار شامل  ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عوام کی جانب سے شکایات مل رہی ہیں کہ ڈیری فارمز اور دکانداروں نے ملی بھگت کرکے از خود نرخ نامہ 200 روپے فی لیٹر مقرر کردیا ہے لیکن ہم گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ خود ساختہ اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔