بالی ووڈ سیلیبریٹی سنی لیونی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ’لنکڈاِن‘ اکاوٴنٹ بحال ہوگیا
ممبئی: بالی ووڈ سیلیبریٹی سنی لیونی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ’لنکڈاِن‘ اکاوٴنٹ بحال ہوگیا ہے۔
دو روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ہی بذریعہ ویڈیو مطلع کیا تھا کہ ان کا لنکڈاِن اکاوٴنٹ بلاک ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ ورکنگ سائٹ نے ان کا اکاوٴنٹ اس لیے بلاک کیا کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ کوئی اور شخص میرے نام سے اکاوٴنٹ چلا رہا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے کمپنی کو کہا کہ یہ دراصل ان ہی کا اکاوٴنٹ تھا، جعلی اکاوٴنٹ نہیں تھا۔سنی لیونی کا کہنا تھا کہ لنکڈاِن پر شاندار ایک مہینہ گزارا لیکن انہوں نے میرا اکاوٴنٹ بلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے پیج پر بہت ٹریفک ہوتا ہے لیکن بلاک کرنے کی یہ کوئی وجہ نہیں بنتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لنکڈاِن نے اکاوٴنٹ بلاک کرنے سے پہلے مجھے کوئی ای میل بھی نہیں بھیجی۔