ویڈیوز سچی ہیں،صندل اور عائشہ نے لیک کیں،حریم
مراکش (ویب ڈیسک )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کی ہیں،حریم شاہ نے متعدد ویب چینل کو بتایا کہ یہ ویڈیوز کچھ سال قبل میں نے خود اپنے موبائل سے بنائی تھیں، ان میں اس وقت کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی لیکن چونکہ اس وقت صندل اور عائشہ میرے ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں۔حریم شاہ کے مطابق ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کردیں گے۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظر عام پر نہیں آجاتا کارروائی نہیں کی جاسکتی۔حریم کے مطابق صندل اور عائشہ نے ویڈیوز میری شادی شدہ خوشحال زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے لیک کیں، وہ جلن اور حسد میں اتنا آگے جاچکی ہیں کہ انہوں نے میری ذاتی ویڈیوز موبائل سے چوری کرکے لیک کردیں جس کے لیے وہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی۔حریم شاہ کے شوہر بلال نے کہا کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے ( سال بھر قبل ) ہی شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا۔بلال نے اس مقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو لیکن میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ اسپین ٹرپ کو بھی کینسل کردیا، ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔
اہ