Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج

44
Spread the love

ممبئی:بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور فلم پروڈیوسر و ڈیزائنر گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 409 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ممبئی کے ایک رہائشی جسونت شاہ نے اداکار کی اہلیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ گوری جس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اس کمپنی نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود لکھن میں واقع فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا۔

اس کے علاوہ تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔مدعی جسونت شاہ کے مطابق گوری خان نے انہیں فلیٹ خریدنے پر مجبور کیا۔ گوری کی اپنی کمپنی ہے جس کا نام ‘گوری خان ڈیزائنز’ ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو ڈیکوریٹ کیا ہے۔