لندن میڈیا کو پاکستانی اینکر الیون نے شکست دیدی،
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ٹی20کرکٹ میچ میں اینکر الیون نے لندن میڈیا کو شکست فتح اپنے نام کرلی،جیتنے والی ٹیم میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے،نٹرنشینل کرکٹ کے فروغ کے لئے مختلف شہروں میں میچز کھیل رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد کی ڈائمنڈ کرکٹ کلب میں اینکرز الیون اور لندن میڈیا کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا ۔ 20 اوورز پر مشتمل میچ کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گرانڈ میں موجود تھی ۔ اینکرز الیون کی جانب سے عبدالمالک ، عمران ریاض خان ، کاشف مجید ، کاشف عباسی سمیت دیگر نے کھیل میں حصہ لیا، لندن میڈیا کے کپتان غلام حسین اعوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بیس اوورز میں میزبان ٹیم کو 169 کا ٹارگٹ دیا ۔ محسن جعفری 70 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے ۔ اینکرز الیون کی جانب سے جب مشہور اینکر عبدالمالک نے جب اپنے پہلے ہی اوور میں مہمان ٹیم کے غفران اشرف کو آئوٹ کرکے واپس ڈریسنگ روم کی راہ دیکھائی تو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر ان کو داد دی جبکہ عمران ریاض خان بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ اینکرز الیون نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ اوپنر بلے باز کاشف مجید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔لندن میڈیا کی جانب سے غلام عباس کامیاب بالر رہے انہوں نے لیگ سپن کا جادو جگاتے ہوئے دو وکٹیں اپنے نام کیں ۔ جیریز انٹرنیشنل کے چیئرمین افضل ولی محمد نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ساٹس شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین بہترین تعلقات کے لئے ایسے میچز کا انعقاد مستقبل میں بھی ہونا چائیے جبکہ تماشائیوں کا کہنا تھا کہ انہیں سکرین پرنظر آنے والے چہروں کو گرانڈ میں کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگاوی اومہمان ٹیم کے کپتان غلام حسین اعوان نے عاصم رضا کو میچ آرگنائز کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔