Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی پر عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا ہے

24
Spread the love

پیرس (ڈیسک )پیرس سینٹ جرمین اور مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی پر عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرانسیسی استغاثہ نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 24 سالہ حکیمی سے جمعرات کو استغاثہ نے 24 سالہ خاتون کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پیدا ہونے والے کھلاڑی جو گزشتہ سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مراکش کے تاریخی میچ میں اہم کردار ادا کر رہے تھے، انہیں جمعے کی صبح پی ایس جی کے پریکٹس سیشن میں دیکھا گیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکیمی کی اہلیہ اداکارہ ہیبا ابوک نے حال ہی میں مبینہ طور پر طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
پیر کو حکیمی پیرس میں فیفا کے ایوارڈز کی تقریب میں بھی موجود تھے جہاں انہیں سال کی بہترین مردوں کی عالمی ٹیم میں نامزد کیا گیا