حریم شاہ کی ویڈیوز ہم نے نہیں خود سستی شہرت کے لیے لیک کی ہیں۔۔صندل خٹک
کراچی(ویب ڈیسک)حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملہ پر صندل خٹک نے کہا ہے کہ ’حریم کی ویڈیو دیکھنے والوں کو شرم آرہی ہے لیکن حریم میک اپ کرکے میڈیا میں آرہی ہے، اس کو کوئی شرم وحیانہیں ہے، ہم کیوں اس کے ساتھ ایسا کریں گے؟ اگر ایسا ہے تو حریم ایف آئی اے میں کیس کیوں نہیں کررہی؟ چاہے پھر وہ یہ کیس مجھ پر ، عائشہ پر یا پھر اپنے بوائے فرینڈ پر کرے لیکن اسے یہ کیس کرنا چاہیے‘۔ اگر حریم نے مجھ پر لگایا الزام ثابت نہیں کیا تو پھر میں اس پر ہرجانے کا کیس کروں گی ،صندل نے کہا کہ ’حریم کو چاہیے کہ ایف آئی اے میں کیس کرے اور الزام ثابت کرے اگر اس نے نہیں کیا تو پھر میں حریم پر ہرجانے کا کیس کروں گی کہ اس نے مجھ پر غلط الزام لگایا ہے، حریم نے مجھے بتایا تھا کہ میری ویڈیو میرے بوائے فرینڈ نے بنائی تھی اب کہہ رہی ہے شوہر نے بنائی، جو ویڈیوز وائرل ہوئیں وہ کوئی لڑکی نہیں بناسکتی اور جہاں تک حریم نے کہا کہ میرا موبائل ہیک ہوا، نئی نسل کو پتا ہے کہ آئی کلاؤڈ کسی کا ہیک نہیں ہوسکتا‘۔
’لیک ویڈیو میں موجود شخص حریم کا شوہر نہیں، کیوں کہ ایک سال پہلے تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی یہ اس کا بوائے فرینڈ تھا جس کے ساتھ حریم ریلیشن شپ میں تھی او ر حریم خود بھی اس کا اعتراف کرچکی ہے، ویڈیو بنانے والا شخص ویڈیو میں شیشے میں نظر بھی آرہا ہے، حریم کے لیے ویڈیو لیک کوئی بڑی بات نہیں نارمل سی بات ہے‘حریم سے دوستی ختم ہونے کے سوال پر صندل نے بتایا کہ ’حریم نے بہن کے نکاح کے لیے مجھ سے پیسے لیے تھے، میں نے وہ پیسے واپس مانگے تو جھگڑا شروع ہوگیا جس پر میں نے پیسے بھی واپس نہیں لیے اور دوستی بھی ختم کردی۔، عائشہ ناز مجھ سے پہلے حریم کی دوست ہے، بچپن دونوں کا ساتھ گزرا دونوں ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں‘۔صندل کا مزید کہنا تھا کہ ’حریم شہرت کے چکر میں اتنی پاگل ہوچکی ہے کہ وہ اپنی عزت بھی نہیں دیکھ رہی، ایک انسان شہرت کیلئے اپنی ویڈیو خود لیک کرے اور دوسروں پر الزام لگائے، اب چاہے وہ شہرت مثبت ہو یا منفی اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔