اردو یونیورسٹی طالبہ و ٹیچر سکینڈل۔۔ادارے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(ظفر ملک)وفاقی اردو یونیورسٹی میں لیکچرارسے دوستی نہ کرنے پر لڑکی کو فیل کر دیا گیا،دوستی نہ کی تو مستقبل تباہ کر دوں گا،گھر والوں دوستوں احبابوں میںبدنام بھی کر دوں گا،استاد کی شاگرد کو دھمکی ،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وفاقی اردو یونیورسٹی کی فزکس سمسٹر فائیو کی طالبہ ،اے،نے ایک تحریری درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ انکے ٹیچر زبیر نیازی نے انہیں کچھ عرصہ قبل بہودہ میسج کیے اور دوستی کرنے کی ضد کرتے رہے اور یہ سب میسج میرے پاس محفوظ ہیں ،جب مذکورہ شرط نہ مانی تو انہوں نے اپنی انا بنا لی ،طالبہ کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے میرے پیچھے چند لڑکے بھی لگائے جو کہ میری پرائیویٹ زندگی کی بھی رپورٹ دیتے ہیں اور پھر ٹیچر مجھے بلیک میل کرتا ہے ،طالبہ کے مطابق انہوںنے اپنی ایک خاتون ٹیچر کو بھی بتایا لیکن کوئی قدم نہ اٹھایا گیا اب جبکہ میرے امتحان ہوئے ہیں تو مجھے ایک پیپر سے فیل کر دیا گیا،طالبہ نے مطالبہ کیا ہے ان کے پیپر کی دوبار ہ چیکنگ کی جائے اور ساتھ ہی انکوائری کی جائے تاکہ انصاف مہیا کیا جا سکے،دوسری جانب ذرائع یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی عز ت کے لیے درخواست گزار کوکئی ماہ سے منانے کی کوشش کی جا رہی تھی اور پھر بھی ٹیچر باز نہیں آیا اور ان کا کہنا ہے کہ اب ادارے کی عزت کا سوال ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر مثالی سزا دی جائے ،اس موقع پر وائس چانسلر نے ایک انکوائری کروائی گئی جس کے نتیجہ میں طالبہ کی سچائی ثابت ہونے پر مذکورہ ٹیچر کو ادارے سے نکالنے کے ساتھ پرسنل فائل پر بھی ریمارکس دیئے جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔