Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ضل شاہ کے قاتلوں نے اعتراف جرم کر لیا،آئی جی

24
Spread the love

لاہور (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ 5 لوگوں کی گرفتاری کے آرڈر جاری ہوئے ہیں، ہمارا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں ضمانت کیلئے اپنی کاوش کی ہے، عدالت نے ہمیں کل 11بجے کا وقت دیا ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالت سے ہمیں ضمانت مل جائے گی، ابھی اطلاع ملی ہے کہ 5 لوگوں کی گرفتاری کے آرڈر جاری ہوئے ہیں، ان 5 لوگوں میں یاسمین راشد کا بھی نام ہے، 5 لوگوں کی گرفتاری کے آرڈر سے حالات مزید خراب ہوں گے، ہمارا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو کہا تھا کہ درمیانی راستہ نکالیں گے، پولیس کی شیلنگ کے بعد حالات خراب ہوگئے، عمران خان گرفتاری دینے کیلئے ذہنی طورپر تیار تھے، ہم پرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں، لاہور ریلی میں صرف پارٹی کے کارکنان نہیں عوام بھی شریک تھے، ہمارے کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات عامر میر نے آئی جی پنجاب پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں زمان پارک میں عسکریت پسند موجود ہیں،ایک کا تحریک نفاذ شریعت محمدی سے تعلق ہے، مولانا صوفی مرحوم کا رائٹ ہینڈ تھا، ایک عسکریت پسند 8سال قید بھی کاٹ چکا ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے اپنی جماعت میں کالعدم تنظیموں کے لوگوں کا شامل کیا، جب آپریشن مکمل ہوگا تو ان سب لوگوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ظل شاہ کی ہلاکت کے ذمے دار دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے سوا سوا گھنٹے کا اعترافی بیان دیا ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، ساری تفصیلات پیش کردی جائیں گی، ظل شاہ کے والد کی مہربانی کہ سچ کا ساتھ دیا۔