کابینہ اجلاس ،اہم فیصلے کر لیے گئے
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مختلف فیصلوں کی منظوری دی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کابینہ نے وکلا تحفظ بل 2023 کی منظوری دیدی ، کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے وکلا تحفظ بل کی منظوری دی تھی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، کابینہ نے سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے جاری کرنے اور سوئی نادرن کو کمرشل بینکوں کے قرضوں کے حصول کے لیے 50 ارب روپے بینک گارنٹی دینے کے ساتھ وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی کے دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پوسٹل ٹیرف میں تبدیلی ، سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ یادشتوں کے ساتھ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کردی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اور 15 مارچ کے فیصلوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔