Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کفارفساد پھیلا رہے ،اظہار بخاری

20
Spread the love

راولپنڈی(بیورورپورٹ) اسلام فوبیا لوگ اسلام کی بڑھتی عظمتوں سے خوفزدہ ہیں۔ اسلام پھیل رہا ہے ۔یہی تکلیف اسلام فوبیاکو سونے نہیں دیتی۔ کافر فساد پھیلا رہا ہے مسلمان اتحاد پھیلانا شروع کر دے۔ اظہار بخاری محمدی مسجد لال کرتی میں عظمت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ اسلام ہمہ گیر مذہب ھے۔اسلام فوبیا نہیں۔بلکہ تمام مذاہب پر فوقیت رکھتا ہے ۔لوگوں کے دلوں میں اسلام کا خوف بیٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں گے انہوں نے ایٹم بم بنا کر کتنے بے گناہ انسانوں کو قتل کر دیا۔ اسلام امن کا وہ خزانہ جس کے ذریعے پوری دنیا میں حکمرانی کر سکتے ہیں۔ عالم کفرفساد پھیلا رہاھے۔عالم اسلام اتحاد پھیلانا شروع کر دے ۔اسلام خوف۔ شدت ۔دھشت نہیں ۔ جدت پسند مذھب ھے ۔اسلام کے سوا کوی مذھب انسانیت کی اصلاح نہیں کر سکتا ۔نیوولڈڈر خود فوبیا ھے ۔ در اصل حقیقت یہ ہے کہ نیووولڈ آرڈر انسانوں کا خود ساختہ ھے ۔ انہوں نے اپنے لئے الگ مسلمانوں کے لیے الگ قانون بنا رکھے ھیں ۔ یہ اسلام فوبیا متعصب لوگ اسلام کی بڑھتی عظمتوں سے خوفزدہ ھیں ۔اسلام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ دنیا کفر اسے جتنا بھی مٹانے کی کوشش کرتی ہے اتنا بڑھتا چلاا جاتا ہے۔ مسلمان متعصب نہیں ۔ اسلام غیر مسلموں کی تحفظ کی ضمانت دیتا ھے ۔ اسلام فوبیا جتن مرضی زور لگالے۔ اسلام کی بڑھتی عظمتیں روک نہیں سکتا۔ اسلام ہمارا نہیں اللہ کا پسندیدہ مذہب ہے اللہ نے اسلام کو تمام مذاہب کا سردار بنا یا نبی کی آمد کے بعد تمام مذاہب منسوخ ہو گے۔ حضرت عیسی دنیا میں آئے تو اپنے مذہب نہیں مذہب اسلام کی تبلیغ کریں گے۔ اسلام فوبیا کو یہی تکلیف سونے نہیں دیتی۔ اظہار بخاری نے کہا اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی بات کرتا ہے نیو ورلڈ آرڈر اہم ہنگی سے ڈرتا ہے۔ اسلام فوبیا کو راہ راست پر لانے کے لیے ایٹم بم کی نہیں۔ مذہب اسلام کی ضرورت ہے اب وقت آ گیا ہے کہ مبلغین اسلام یورپی معاشرے کی فوبی ذہنیت فرسودہ روشن خیالی ۔نام نہاد نیووولڈڈرقوانین میں اسلامی پیغام منتقل کردیں ۔اسلام فوبیا ذہن سازی کے لیے اسلام کا اصل حسن ہمارے کردار ۔گفتار۔میں نظر نا چاھیے