پولیس عمران خان کے گھر کی تلاشی لے سکے گی ؟
لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت پنجاب کے درمیان معائدہ طے پا گیا ہے،عمران خان کے گھر کی تلاشی اور مقدمات کی تفتیش سمیت دیگر امور پر پی ٹی آئی تعاون کریگی،گزشتہ روز ایک تحریری طور پر معائدہ طے پایا ہے جس میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں تعاون کرے گی۔معاہدے کے مطابق طے پایا ہے کہ جلسہ 21 مارچ کو ہوگا اور ڈی سی لاہورکوباقاعدہ درخواست دی جائیگی، ڈپٹی کمشنرپی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست کو قانون کے مطابق دیکھیں گے، زمان پارک کے اندر پرسنل اورپرائیویٹ سکیورٹی کا آڈٹ کیا جاسکیگا، ضرورت پڑنے پر ڈی آئی جی سکیورٹی بانڈ لینے کا مجاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے جب کہ تحریک انصاف کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔