اسٹیٹ ایجنٹس کی ڈی جی ہائوسنگ سے ملاقات،20میں سے 15نکات فوری منظور
سلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود کی سنیئر نائب صدر وحید خان، نائب صدر بابر اسرار بھٹی اور دیگر وفد کے ہمراہ ڈی جی ہائوسنگ اتھارٹی طارق رشید سے ملاقات ۔ملاقات میں بیس نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا جن میں سے ڈی جی ہائوسنگ اتھارٹی نے پندرہ نکات کی موقع پر منظوری دے دی وفد میں ہاسنگ اتھارٹی کمیٹی کے چیئرمین رانا الطاف حسین، سابق سنیئر نائب صدر یاسین انجم، عبدالرب اور عمران شامل تھے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں ہاسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی جس میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور کلائنٹس کو سہولیات فراہمی،ڈیلرز کی رجسٹریشن کی تجدید اور نئی رجسٹریشن کرنے،ٹرانسفر مسائل ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بیس نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا ابتدائی میٹنگ کے دوران ہونے والی پیشرفت پر عمل کرنے کے لیے پندرہ دنوں کے بعد ایک جائزہ میٹنگ طے کی گئی ہے۔مجموعی طور پر میٹنگ نتیجہ خیز اور مثبت رہی اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور ان کے قیمتی کلائنٹس کو سہولت فراہم کرنے کی جانب پیش رفت کی گئی اور پندرہ نکات کی منظوری بھی دے دی گئی۔